کورونا کی تیسری لہر شدت اختیار کر گئی ۔۔مساجد میں اعتکاف پر پابندی 

May 01, 2021 | 21:28:PM
 کورونا کی تیسری لہر شدت اختیار کر گئی ۔۔مساجد میں اعتکاف پر پابندی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کوروناکی تیسری لہر کے پیش نظر پنجاب بھر کی مساجد میں اعتکاف پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ اوقاف کی جانب سے صوبہ بھر کی مساجد میں اعتکاف بیٹھنے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔اعتکاف پر پابندی کا فیصلہ کورونا کی سنگین صورتحال کے پیش نظر کیا گیا۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس پیش نظر این سی او سی نے یوم علی کے موقع پر ہر قسم کے جلوس نکالنے پر پابندی کا فیصلہ کیا ہے۔ یوم علی پر جلوس نکالنے کی اجازت دینے کے حوالے سے این سی او سی کا خصوصی اجلاس وفاقی وزیر اسد عمر اور لیفٹیننٹ جنرل حمود الزمان خان کی سربراہی میں ہوا۔ اجلاس میں وزیر داخلہ شیخ رشید، وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نورالحق قادری اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان بھی شریک ہوئے۔
این سی او سی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یوم علی کے موقع پر جلوسوں پر پابندی کورونا کیسز بڑھنے کے باعث لگائی گئی ہے، پابندی خاص طور پرشہری علاقوں میں کورونا کیسز بڑھنے کے باعث لگائی گئی ہے۔
 نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق یوم علی کے موقع پر مجالس کے انعقاد کی اجازت ایس او پیز کے تحت ہو گی۔ خیال رہے کہ پاکستان کو عالمی وبا کورونا کی تیسری لہر کا سامنا ہے اور ملک میں روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں نئے کیسز سامنے آ رہے ہیں۔ پاکستان میں اب تک کورونا کے 8 لاکھ 25 ہزار 515 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں جبکہ 17 ہزار 957 افراد وبا سے زندگی کی بازی ہار بھی چکے ہیں۔ 
یہ بھی پڑھیں:بھارت میں کورونا کی شدت ۔۔مودی استعفا دو۔۔ مطالبہ زور پکڑنے لگا