سلیکٹڈ حکومت محنت کش طبقے کیلئے تباہی ثابت ہوئی: بلاول  

May 01, 2021 | 12:45:PM
سلیکٹڈ حکومت محنت کش طبقے کیلئے تباہی ثابت ہوئی: بلاول  
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پیپلزپارٹی کے  چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پی ٹی آئی کی سلیکٹڈ حکومت ملک کے محنت کش طبقے کیلئے تباہی ثابت ہوئی، گزشتہ اڑھائی سالوں میں لاکھوں افراد کو بیروزگار ی اور غربت کی لکیر سے نیچے دھکیل دیا گیا ۔

مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر بلال بھٹو زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ مزدوروں کے حقوق کا تحفظ کرنا  پیپلز پارٹی کے نظریہ کا سنگ بنیاد ہے، مزدوروں کے لئے ہزاروں مکانات پر مبنی مزدور کالونیاں بھی تعمیر کی گئیں، سلیکٹڈ حکومت نے صرف بیروزگاری اور غربت کو بڑھایا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ  پیپلز پارٹی مزدوروں اور محنت کش طبقات کے حقوق کے لئے جدوجہد جاری رکھے گی۔

یہ بھی پڑھیں:  لاک ڈاؤن نے غربت کو مزید گہرا کردیا :شہباز شریف