14روز بھارت میں گزارنے والوں کی آسٹریلیا واپسی جرم

May 01, 2021 | 11:10:AM
بھارت میں 14دن گزارنے پر وطن واپسی پر پابندی
کیپشن: بھارت میں 14دن گزارنے پر وطن واپسی پر پابندی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)آسٹریلیا نے بھارت میں مقیم اپنے شہریوں یا ریذیڈینٹ پرمٹ رکھنے والوں کی وطن واپسی جرم قرار دے دی۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی حکام کا کہنا ہے کہ جو آسٹریلوی بھارت میں 14روز گزار چکا ہے،وہ وطن واپس نہیں آسکتا۔خیال رہے کہ  پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کو جرمانہ اور قید کی سزائیں ملیں گے، آسٹریلیا نے بھارت سے پہلے ہی براہ راست پروازوں پر پابندی عائد کررکھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:    اثاثہ جات کیس،اعجازجاکھرانی سمیت 13 ملزموں پرفرد جرم عائد