معیشت بحالی کی جانب گامزن ۔ایف بی آر کی کوششوں کی تعریف

May 01, 2021 | 10:59:AM
 معیشت بحالی کی جانب گامزن ۔ایف بی آر کی کوششوں کی تعریف
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) وزیراعظم عمران خان نے ٹیکس محصولات میں اضافے پر ایف بی آر کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ایف بی آر نے اپریل 2021 میں 384 ارب محصولات اکٹھے کئے۔

وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اپریل 2020 کے مقابلے میں محصولات میں 57 فیصد اضافہ ہوا، گزشتہ سال اسی عرصے میں 240 ارب روپے اکٹھے ہوئے تھے، حکومتی پالیسیوں سے ظاہر ہوتا ہے معیشت بحالی کی جانب گامزن ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  کورونا کے حملے۔۔امریکا میں پاکستانی افسر  چل بسا