آپریشن غضب للحق:415 افغان طالبان ہلاک کر دیئے:عطا اللہ تارڑ

Mar 01, 2026 | 18:44:PM
آپریشن غضب للحق:415 افغان طالبان ہلاک کر دیئے:عطا اللہ تارڑ
سورس: 24News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے آپریشن غضب للحق کے حوالے سے تفصیلات دیتے ہوئے کہا کہ اب تک 415 دہشتگردوں کو ہلاک کر چکے ہیں جبکہ 580 کے قریب زخمی ہیں۔

عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا کہ افغانستان کے اندر 46 مقامات پر مؤثر فضائی کارروائیاں کی گئیں، ان کارروائیوں میں افغان طالبان رجیم کی 182چیک پوسٹس تباہ کر دی گئیں، 31 قبضے میں لے لی گئیں۔

وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ پاکستان کی کارروائی میں افغان طالبان رجیم کے 185ٹینک، اسلحہ بردار گاڑیاں اور آرٹلری گنز تباہ کر دی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں :آیت اللّٰہ خامنہ ای کی شہادت پر انتہائی افسوس ہے:شہباز شریف