آپریشن غضب للحق؛ پاک فوج نے کرم میں افغان طالبان کی خرچار چیک پوسٹ کو ملیا میٹ کر دیا

Mar 01, 2026 | 17:06:PM
آپریشن غضب للحق؛ پاک فوج نے کرم میں افغان طالبان کی خرچار چیک پوسٹ کو ملیا میٹ کر دیا
کیپشن:  ویڈیو کلپ سے لی گئی اس سکرین شوٹ میں افغانستان کی خرچار پوسٹ میں دھماکے کا منظر دکھائی دے رہا ہے۔ پاکستان کے خلاف تخریب کاری میں استعمال ہونے والی یہ پوسٹ  ایک لمحے میں مٹی کا ڈھیر بن گئی ۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) افغان طالبان کی جارحیت کے خلاف  پاک فوج کی بھرپور اور طاقتور جوابی کارروائیاں آج بھی جاری ہیں۔ پاک فوج نے کرم میں افغان طالبان کی خرچار چیک پوسٹ کو ملیا میٹ کر دیا۔

 آپریشن غضب للحق  آج اتوار کے روز بھی پوری قوت سے جاری ہے۔ آک  پاک فوج نے کرم سیکٹر سے ملحقہ افغان خرچار چیک پوسٹ  کے پرخچے اڑادیئے، اس کارروائی میں متعدد افغان فوجی جہنم واصل  ہو گئے۔

سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ  آپریشن غضب للحق تاحال جاری ہے اور اپنے اہداف حاصل ہونے تک جاری رہے گا ۔  پاکستان پر بلااشتعال جارحیت کے بعد افغان طالبان  بھاری جانی و مالی نقصان اٹھا رہے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیئے: وزیر اعظم شہباز شریف کا دورہ روس منسوخ،ماسکوکوآگاہ کردیا