ایران پر حالیہ حملے کے بعد اقوام متحدہ میں پاکستان کی حمایت پر تہران کا خصوصی اظہارِ تشکر

Mar 01, 2026 | 14:24:PM
ایران پر حالیہ حملے کے بعد اقوام متحدہ میں پاکستان کی حمایت پر تہران کا خصوصی اظہارِ تشکر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد  منصور)ایران پر حالیہ حملے کے بعد اقوام متحدہ میں پاکستان کی حمایت پر ایران نے خصوصی شکریہ ادا کیا۔ 

سرکاری حکام کے مطابق روس اور چین کے ساتھ مل کر پاکستان نے اقوام متحدہ میں ایران کا مؤقف سپورٹ کیا،ایران نے پاکستان کے اندر تمام مذہبی گروہوں اور عوام سے جذبات قابو میں رکھنے کی اپیل  کی ہے۔
 سرکاری حکام کے مطابق پاکستان نے ہر ممکن سفارتی اور اخلاقی مدد ایران کو فراہم کی ہے،اقوام متحدہ میں پاکستان نے ایران پر حملے کی کھل کر مذمت کی ہے۔

حکام نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ احتجاج کو تشدد کی طرف لے جانا دشمن کے منصوبوں کو تقویت دے گا،ملک میں امن و امان کو نقصان پہنچانے سے گریز کیا جائے،صبر اور دانشمندی سے کام لیا جائے اور لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال پیدا نہ کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں:پیٹرول اور ڈیزل کے بعدمٹی کا تیل بھی مہنگا!نئی قیمت کیا?