خاتون کو دولہا دلہن کی تصویر لینا مہنگا پر گیا

Mar 01, 2023 | 14:49:PM
خاتون دولہا اور دلہن کی تصویریں لینے میں اتنی مصروف تھی کہ اسے سڑک کے کنارے کھڑے ہونے کا خیال ہی نہیں آیا اور وہ نالے میں گر گئی۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) خاتون دولہا اور دلہن کی تصویریں لینے میں اتنی مگن تھی کہ اسے سڑک  کنارے کھڑے ہونے کا خیال ہی نہیں آیا اور وہ نالے میں گر گئی۔

آج کل ہر کوئی اپنی زندگی کے ہر لمحے کو قید کرنا پسند کرتا ہے۔ لوگ اپنے اسمارٹ فونز پر ہر چیز تصاویر ،ویڈیوز بنانے کو ضروری سمجھتے ہیں ، اکثر تصاویر اور ویڈیوز لینے میں اس قدر مگن ہوتے ہیں کہ وہ بھول جاتے ہیں کہ ان کے آس پاس کیا ہے۔

ویڈیو میں ایک دولہا اور دلہن کو گھر سے باہر نکلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جہاں فوٹوگرافر اس لمحے کو کیپچر کرنے کے لیے وہاں موجود تھے۔ ان میں سیاہ لباس  ایک خاتون بھی تھی جس نے اس لمحے کو قید کرنا شروع کر دیا۔

تاہم خاتون کو یہ احساس نہیں ہوا کہ وہ کنارے پر کھڑی ہے اور غلطی سے نالے میں گر گئی۔ پانی گہرا نہ ہونے کی وجہ سے بارات میں موجود لوگوں نے اسے بچایا۔

ویڈیو کلپ حیدرآبادی جان کے نام سے انسٹاگرام پیج پر پوسٹ کیا گیا تھا۔وائرل ہونے والی ویڈیو کو  282 ہزار لائکس کے ساتھ 10.5 ملین سے زیادہ لوگ دیکھ چکے ہیں۔