شدید گرمی ،ماہر موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجادی

Mar 01, 2023 | 14:12:PM
شدید گرمی ،ماہر موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجادی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)عالمی ماہر موسمیات نے پاکستان اور بھارت میں اس سال مارچ کے آخر سے مئی تک شدید گرمی کی لہروں کی پیشگوئی کی ہے۔

عالمی ماہر موسمیات جیسن نکولس کے مطابق پاکستان اور بھارت میں خشک سردی سے رواں ماہ گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگا جب کہ دونوں ممالک میں مئی کے آخر میں پری مون سون بارشوں کا امکان ہے جس سے گرمی کی شدت کم ہوسکتی ہے۔

ضرور پڑھیں :بادل جم کر برسیں گے،موسم کے حوالے سے اہم خبر آ گئی

عالمی ماہر موسمیات کا کہنا ہے کہ موسم بہار کی ابتدا اور وسط میں مغربی ہواؤں کا سلسلہ جاری رہے گا، مغربی ہوائیں شمالی افغانستان، شمالی پاکستان اور بھارت میں بارشوں کا باعث بنتی ہیں۔ سری لنکا اور جنوبی بھارت میں پری مون سون بارشوں کا بھی امکان ہے۔