پی ایس ایل میں فرنچائزز کی تعداد 10 تک بڑھا سکتے ہیں، نجم سیٹھی

Mar 01, 2023 | 12:58:PM
پی ایس ایل میں فرنچائزز کی تعداد 10 تک بڑھا سکتے ہیں، نجم سیٹھی
کیپشن:  نجم سیٹھی نے کہا کہ فرنچائزز کو 2 مزید ٹیموں کو شامل کرنے کیلئے راضی کرنے کی کوشش کررہے ہیں اس فیصلے سے کسی فرنچائز کو نقصان نہیں ہوگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل میں فرنچائزز کی تعداد 10 تک بڑھائی جاسکتی ہے۔

نجم سیٹھی کے مطابق پاکستان سپر لیگ میں ٹیموں کی تعداد بڑھانے کیلئے دباؤ ہے لیکن بدقسمتی سے سابق چیئرمین پی سی بی احسان مانی اور رمیز راجہ نے فرنچائزز کے ساتھ اس بات پر اتفاق کیا کہ اگلے دو سالوں میں صرف چھ ٹیمیں کھیلیں گی تاہم یہ آٹھ ٹیموں کا منصوبہ تھا۔

یہ بھی پڑھیے: پی ایس ایل 8، لاہور میں سیکیورٹی اہلکاروں کے ڈیوٹی سے غائب ہونے کا انکشاف

انہوں نے کہا کہ فرنچائزز کو 2 مزید ٹیموں کو شامل کرنے کیلئے راضی کرنے کی کوشش کررہے ہیں اس فیصلے سے کسی فرنچائز کو نقصان نہیں ہوگا اور اگر ہوا تو بورڈ ذمہ داری قبول کرے گا، لیگ کی مانگ زیادہ ہے اور 10 ٹیمیں بھی ہوتیں تو وہ بھی فروخت ہوجاتیں۔

نجم سیٹھی نے کہا کہ پی ایس ایل میں دراصل 5 ٹیمیں تھیں تاہم ملتان سلطانز کو چھٹی ٹیم کے طور پر شامل کیا گیا۔