نکاح کے بعد مہنگائی کیخلاف سڑک پر احتجاج

Mar 01, 2023 | 11:33:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) نواب شاہ میں دُلہا دُلہن نے رخصتی کے فوراً بعد گھر جانے کے بجائے مہنگائی کے خلاف احتجاج کی قیادت کی جس کی ویڈیو منظرِ عام پر آئی ہے۔

دُلہا اور دُلہن نے روایتی لباس پہنے سڑک پر آٹا، پیٹرول اور چینی مہنگی کرنے کے خلاف احتجاج کی قیادت کی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نوبیاہتا جوڑے کے ہمراہ ان کے گھر والے بھی موجود تھے جنہوں نے مہنگائی کے خلاف نعرے لگائے۔

دُلہن کا کہنا ہے کہ شوہر نے انہیں بتایا کہ رخصتی کے بعد گھر نہیں جائیں گے بلکہ پہلے مہنگائی کے خلاف احتجاج کریں گے جس پر میں رضامند ہوگئی۔

ضرور پڑھیں :پریانکا چوپڑا کی نئی سنسنی خیز ویب سیریز کا ٹیزر جاری 

نواب شاہ میں دُلہن کو عروسی لباس میں احتجاج کرتا دیکھ کر شہریوں نے حیرانی کا اظہار کیا۔دُلہا اور دُلہن کی شادی کے بعد مہنگائی کے خلاف احتجاج کی ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہورہی ہے۔