ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ پر شیر کا حملہ؛ پھر کیا ہوا؟ ویڈیو دیکھیں

Mar 01, 2022 | 12:19:PM
ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ پر شوٹنگ کے دوران شیر نے حملہ کردیا
کیپشن: حریم شاہ پر حملہ( فائل فوٹو)
Stay tunned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمد ساجد)  ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کی سوشل میڈیا پر متعدد ویڈیوز موجود ہیں جن میں وہ کسی سیاسی شخصیات یا کسی دوست کے ساتھ موجود ہیں۔ اداکارہ کی ایک اور ویڈیو منظر عام پر آئی جس وہ کافی گھبرائی لگ رہی ہیں، وائرل ویڈیو میں شیر بھی موجود ہے۔ 

تفصیلات کےمطابق  ٹک ٹاک ذریعے اپنی پہچان بنانے والی حریم شاہ کی آئے روز نئی ویڈیوز منظر عام پر آرہی ہیں،معروف ٹک ٹاکر اور اداکارہ حریم شاہ سوشل میڈیا پر اکثر متحرک رہتی ہیں، انسٹاگرام اکاؤئٹ پر حریم شاہ نے ایک اور نئی ویڈیو  اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حریم شاہ شوٹنگ کے لئےایک دروازے کے پاس تیار کھڑی ہیں اسی دوران ایک شخص پالتو شیر کے ساتھ انٹر ہوتا ہے۔

شیر کی جیسے ہی نظر حریم شاہ پر پڑی تو ان کی جانب لپکا اور اپنا پنجہ اس کی ٹانگ پر مارا جس پرگھبراہٹ محسوس کرتے  اداکارہ چپ کے سے کیمرے کی طرف آنے لگی۔ کچھ دیر نیچے بیٹھنے کے بعد شیر ایک بار پھر اٹھا اور کیمرہ مین کی طرف آیا جہاں موجود حریم شاہ نے چیخیں مارنا شروع کردیں۔

حریم شاہ کی جانب سے واضح نہیں کیا گیا کہ یہ واقعہ کہاں اور کب پیش آیا، نہ ہی انہوں نے یہ بتایا کہ وہ شیر کے ساتھ ہی شوٹنگ کروارہی تھیں یا وہ اچانک ہی وہاں آیا۔