جماعت اسلامی کا سینٹ انتخابات میں حکومت کو ووٹ نہ دینے کا اعلان

Mar 01, 2021 | 23:41:PM
جماعت اسلامی کا سینٹ انتخابات میں حکومت کو ووٹ نہ دینے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ہم خیبرپختونخوا میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ سے معاملات طے کرچکے، جماعت اسلامی نے سینٹ انتخابات میں حکومت کی حمایت اور تعاون سے انکار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چوہدری نے منصورہ میں سیکرٹری جنرل امیرالعظیم سے ملاقات کی جس میں انہوں نے جماعت اسلامی سے سینٹ انتخابات میں تعاون کی اپیل کی۔امیر العظیم نے کہا کہ جماعت اسلامی خیبرپختونخوانے وہاں کی اپوزیشن سے مذاکرات کئے، جماعت اسلامی نے طے کیا ہے کے پی کے کی حدتک اپوزیشن پارٹیوں کاساتھ دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ کے پی کے میں ہمارے ووٹوں کی ایڈجسٹمنٹ کی ایک صورت موجود ہے، وہاں اپوزیشن پارٹیاں جماعت اسلامی کی خاتون امیدوار کو ووٹ دیں گی جبکہ جماعت اسلامی کے ارکان ان کی جنرل، پروفیشنل اور اقلیتی سیٹ پر ووٹ دیں گے۔
امیرالعظیم کا کہنا تھاکہ اسلام آباداورسندھ میں کوئی راستہ نہیں کہ ہم ووٹ کا تبادلہ ممکن بناسکیں، مرکزی مجلس عاملہ نے طے کیاہے کہ ان دونوں جگہوں پر ووٹ نہیں دیں گے اور ہماری ایڈجسٹمنٹ صرف اور صرف خیبر پختونخوا تک محدود رہے گی۔
دوسری جانب اعجاز چوہدری کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی نے وفاق اورسندھ کے الیکشن میں لاتعلق رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔
 مسلم لیگ (فکشنل) کے رہنما محمد علی درانی نے جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق سے منصورہ میں ملاقات کی جبکہ سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم بھی ملاقات میں موجود تھے۔