جوہری ڈیل پر مذاکرات کا ابھی وقت نہیں: ایران

Mar 01, 2021 | 11:17:AM
جوہری ڈیل پر مذاکرات کا ابھی وقت نہیں: ایران
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ایران نے کہا ہے کہ  2015 کی جوہری ڈیل پرعالمی طاقتوں سے مذاکرات کا ابھی مناسب وقت نہیں۔

 تفصیلات کے مطابق ایران کے اس بیان پر امریکا کی جانب سے مایوسی کا اظہار کیا گیا ہے ۔ ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ  ایران کے ساتھ بامقصد سفارتکاری کے لیے پہلے کی طرح تیارہیں۔واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے 2018 میں ایران اور دیگر عالمی طاقتوں کے درمیان طے پانے والے جوہری معاہدے سے علیحدگی اختیار کی تھی جس کے بعد ایران نے بھی اپنے ایٹمی پروگرام سے متعلق معاہدے سے واپسی کا اعلان کردیا تھا۔

تاہم نئے امریکی صدرجوبائیڈن نے ایک بارپھر اس جوہری معاہدے میں شمولیت پر رضامندی ظاہر کی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہےکہ امریکا نے یورپی یونین کی جانب سے ایران سے متعلق جوہری معاہدے کی بات چیت کی دعوت کو قبول کرلیا ہے۔