کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی، اردن کے وزیر داخلہ و وزیر انصاف عہدے سے برطرف

Mar 01, 2021 | 00:01:AM
کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی، اردن کے وزیر داخلہ و وزیر انصاف عہدے سے برطرف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)اردن میں کورونا ضوابط کی خلاف ورزی پر دو وزرا سبکدوش ہو گئے۔شاہی فرمان کے ذریعے سبکدوش وزرا کی جگہ نئے وزرا نامزد کر دیئے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اردن کے وزیر داخلہ اوروزیر انصاف کو کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے نافذ کئے جانیوالے صحت ضوابط کی خلاف ورزی پراتوار کوسبکدوش کر دیا گیا۔شاہی محل سے جاری شدہ بیان کے مطابق دونوں وزرا کو وزیر اعظم بشر الخصاونہ نے استعفیٰ دینے کیلئے کہا جس کے فوراً بعد شاہ عبداللہ دوم کی جانب سے اس اقدام کی توثیق کر دی گئی۔