الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے نواز شریف کو دورہ گلگت بلتستان کی اجازت دے دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مہتاب الرحمان)الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے میاں نواز شریف کو دورہ گلگت بلتستان کی اجازت دے دی۔
الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ گلگت بلتستان نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف کے 2 جون کو گلگت بلتستان کے مجوزہ دورے کے لیے باضابطہ طور پر (NOC) جاری کر دیا۔
جاری کردہ مراسلے کے مطابق نواز شریف کو عام انتخابات کے سلسلے میں انتخابی سرگرمیوں میں شرکت کے لیے گلگت بلتستان آنے کی اجازت دی گئی ہے۔
الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ یہ اجازت الیکشن ایکٹ 2017، متعلقہ انتخابی قوانین اور ضابطۂ اخلاق برائے عام انتخابات 2026 کی مکمل پابندی سے مشروط ہوگی۔
مراسلے میں خبردار کیا گیا ہے کہ ضابطۂ اخلاق یا انتخابی قوانین کی کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:پنجاب کا آئندہ مالی سال کا بجٹ ٹیکس فری ہونے کا امکان