پرویز الٰہی کی گرفتاری پر مونس الٰہی کا ردعمل آ گیا

Jun 01, 2023 | 19:00:PM
پرویز الٰہی کی گرفتاری پر مونس الٰہی کا ردعمل آ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف کے صدر  چودھری پرویز الٰہی کی گرفتاری پر  ان کے بیٹے اور سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی نے اہم بیان جاری کر دیا ہے ۔

 تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی سائیٹ ٹویٹر پر پیغام جاری کر تے ہوئے مونس الٰہی کا کہنا تھا کہ ’’جنوری سے پکڑ دھکڑ کا سلسلہ شروع کیا تھا تب میرے والد نے مجھے یہ کہا تھا کہ چاہے مجھے بھی گرفتار کر لیں ہم نے عمران خان کا ساتھ دینا ہے،مونس الہیٰ نے مزید لکھا کہ ’ 3 دن پہلے میرے والد اور والدہ نے یہی چیز دہرائی، اب کہا جا رہا ہے کہ پولیس نے میرے والد کو جھوٹے مقدموں میں گرفتار کیا ہے۔ ہم انشا ءاللہ پی ٹی آئی میں ہیں اور رہیں گے۔‘

مونس الٰہی نے اپنے ٹویٹ میں گاڑی کے ٹوٹے شیشے کی تصویر بھی شیئر کی ہے ، واضح رہے مونس الٰہی خود  نگران حکومت کے قیام سے پہلے کے لندن میں  موجود  ہیں ۔