ہم اندر سے کمزورہیں۔۔اسرائیلی وزیر دفاع کا اعتراف

Jun 01, 2021 | 22:11:PM
ہم اندر سے کمزورہیں۔۔اسرائیلی وزیر دفاع کا اعتراف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینٹز نے کہا ہے کہ اسرائیل اپنے دشمنوں کے خلاف مضبوط اور طاقت ور ہے مگر اندر سے کمزور ، ٹوٹ پھوٹ کا شکار اور زخم رسیدہ ہے۔سب سے بڑا چیلنج اس بات کی پریشانی ہے کہ جس منزل کے حصول کے لیے ہم نے خون اور جانوں کی قربانی دی ہے وہ استقامت ہمارے ہاتھ سے نکل نہ جائے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع نے ایلات میں وکلا کی ایک کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ افسوس کے ساتھ ہمیں یہ کہنا پڑ رہا ہے کہ یہ حقیقی وارننگ ہے۔ کسی کمزوری کا مظاہرہ کیے بغیر ہمیں اپنے دشمنوں کے خلاف اپنی سلامتی کو مضبوط رکھنا ہوگا۔
اسرائیلی وزیردفاع نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ ہمارے منتخب ارکان جمہوری تحریکوں کے باعث خطرات میں گھر گئے مگر ہم نے رابین کے قتل سے سبق نہیں سیکھا۔اسرائیلی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ اسرائیل داخلی سطح پر سیاسی بے چینی کا شکار ہے۔ نیتن یاھو کی حکومت سازی میں ناکامی کےبعد سیاسی حالات مزید خراب ہوئے ہیں۔ اب اہم ذمہ داری یائیر لبید پرعاید ہوتی ہے۔ ان کی حکومت سازی کی کوشش مثبت ہے مگر وہ نفتالی بینیٹ کے ساتھ مل کر حکومت بنانے کی پوزیشن میں نہیں۔
 یہ بھی پڑھیں۔کو رونا وبا اور بلیک فنگس ۔۔ادا کا رہ جیکولین فر نینڈس سے متعلق اہم خبر آگئی