پی ایس ایل شارجہ منتقل کرنے سے متعلق خاص خبر آگئی

Jun 01, 2021 | 19:35:PM
 پی ایس ایل شارجہ منتقل کرنے سے متعلق خاص خبر آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ ابوظبی میں سخت پروٹوکولز کے باعث پاکستان سپرلیگ 6 شارجہ منتقل کرنے پر غور کررہا ہے۔
تفصیلا ت کے مطابق نجی ٹی وی نے اپنے ذرا ئع کے حوا لے سے کہا ہے کہ بھارتی ٹیکنیشنز پر ابوظبی کے محکمہ صحت کے اعتراضات کے باعث پاکستان سپرلیگ کو شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم منتقل کرنے پر غورکیا جارہا ہے۔
یا د رہے کہ ابوظبی کے ہوٹل میں مو جو د دوبھارتی ٹیکنیشنز کو نکال دیا گیا تھا جس کے بعد وہ دبئی منتقل ہوگئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی ٹیکنیشنز اب دبئی میں قرنطینہ کے7 دن مکمل کریں گے ، ان کی کلائیوں میں قرنطینہ بینڈ باندھا گیا ہے، یہ افراد ایک مخصوص علاقے سے باہر نہیں جا سکتے۔
 ذرائع کے مطابق بھارتی ٹیکنیشنز سب سے اہم پروڈکشن اسٹاف میں شامل ہیں، جن کے بغیر ٹیلی وڑن پروڈکشن کا آغاز نہیں ہو سکے گا ۔

یہ بھی پڑھیں:رنبیر کپور نے شادی نہ کرنے کی ایسی وجہ بتا دی کہ جان کر آپ کو بھی جھٹکا لگ جا ئے گا