معروف ماڈل کا 9 مشہور شخصیات پر شر مناک الزا م۔۔پرچہ کٹوا دیا

Jun 01, 2021 | 18:28:PM
معروف ماڈل کا 9 مشہور شخصیات پر شر مناک الزا م۔۔پرچہ کٹوا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ممبئی سے تعلق رکھنے والی بالی وڈ کی سابق ماڈل جس کا نام ابھی ظا ہر نہیں کیا گیا ہے اس نے  بھارتی فلم انڈسٹری کے 9 مردوں پر زیادتی اور چھیڑ چھاڑ کا الزام لگایا ہے۔
بھارتی میڈیا کا اس سے متعلق کہنا ہے کہ ماڈل نے بھارتی اداکار جیکی بھگنانی سمیت 8 معروف مرد شخصیات پر ان کے ساتھ زیادتی اور چھیڑ چھاڑ کرنے کے خلاف ممبئی کے ایک پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی ہے۔ 
ان 9 شخصیات میں سے ایک اداکار جیکی بھگنانی ہیں جو ’ینگستان“، ”فالتو“ اور ’عجب غضب لو“ سمیت متعدد فلموں میں اداکاری کرچکے ہیں۔ ان کے علاوہ جن لوگوں پر الزام لگایا ہے ان میں بالی ووڈ فوٹوگرافر کولسن جولیان، معروف میوزک کمپنی ٹی سیریز کے کرشن کمار، ٹیلنٹ مینجمنٹ کمپنی کے شریک بانی انیربن داس بلاہ، نکھل کمات، شیل گپتا، اجیت ٹھاکر، گروجیوت سنگھ اور وشنو وردھان اندوری شامل ہیں۔باندرہ پولیس اسٹیشن نے ایف آئی آر درج ہونے کی تصدیق کر دی ہے ۔

تاہم خاتون کے الزامات کے بعد فوری طور پر پروڈیوسر اجیت ٹھاکر اور فوٹوگرافر کلسٹن جولیان نے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے ماڈل پر بلیک میل کرنے کا الزام لگایا۔

پروڈیوسر اجیت ٹھاکر نے ’ٹائمز آف انڈیا‘ سے بات کرتے ہوئے خود پر لگائے گئے الزامات کو من گھڑت قرار دیا اور کہا کہ انہیں بلیک میل کیا جا رہا ہے۔فوٹوگرافر کلسٹن جولیان نے بھی خاتون کے الزامات کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ الزامات لگانے پر ماڈل کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کریں گے۔دونوں افراد نے ماڈل و نغمہ نگار کے الزامات کو حقیقت سے دور قرار دیا اور دعویٰ کیا کہ ان کے پاس ایسے ثبوت موجود ہیں، جن سے معلوم ہوسکے گا کہ خاتون انہیں بلیک میل کر رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:محمد عامر کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں واپسی سے متعلق کپتان بابر اعظم نے بڑی با ت کہہ ڈا لی