لباس کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بننے والی علیزے شاہ نے نئی ویڈیو شیئر کردی، مداحوں نے پھر نشانے پر لے لیا

Jun 01, 2021 | 16:05:PM
لباس کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بننے والی علیزے شاہ نے نئی ویڈیو شیئر کردی، مداحوں نے پھر نشانے پر لے لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)پاکستان کی خوبصورت اداکارہ علیزے شاہ نے سوشل میڈیا پر نئی ویڈیو شیئر کی  جس پر اُنہیں انٹر نیٹ پھر صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔

پاکستان کی شوبز انڈسٹری میں بہت کم عرصے اور چھوٹی سی عمر ہی میں اپنی اداکارانہ صلاحیتوں کا لوہا منوانے والی اداکارہ و گلوکارہ علیزے شاہ کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام پر ایک نئی ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں وہ نہایت حسین نظر آ رہی ہیں۔علیزے شاہ کی جانب سے شیئر کی گئی یہ ویڈیو اُن کے مداحوں کو کچھ خاص پسند نہیں آئی ہے۔

علیزے شاہ کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انہوں نے ٹی پنگ رنگ کا مغربی لباس زیب تن کیا ہوا ہے اور ویڈیو میں انگریزی بیک گراؤنڈ میوزک بھی سنائی دے رہا ہے۔علیزے شاہ کی جانب سے اپنی ویڈیو کے کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ ’اُنہیں کسی سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں ہے۔‘

 یہ بھی پڑھیں:  اداکارہ  نیمل خاور کی نئی خوبصورت تصاویر وائرل۔۔۔
 علیزے شاہ کی اس ویڈیو پر اُن کے مداحوں و فالوورز کی جانب سے ہزاروں لائیکس اور کمنٹس آ چکے ہیں۔کمنٹ باکس میں علیزے شاہ کے ہزاروں مداحوں کا اُن سے ایک مطالبہ ہے کہ وہ پہلے جیسی علیزے شاہ بن جائیں۔متعدد انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے کمنٹ کرتے ہوئے علیزے شاہ پر تنقید کی گئی ہے کہ وہ اس نئے روپ میں اچھی نہیں لگ رہی ہیں، انہیں بال لمبے کر کے پہلے جیسی سیدھی سادی اور معصوم سی علیزے شاہ بن جانا چاہیے۔
  یہ بھی پڑھیں: اداکارہ  غنا علی نے شوہر کیساتھ نئی تصاویر شیئر کر دیں