راجن پور: مغوی اہلکاروں کی بازیابی کیلئے آپریشن جاری

Jun 01, 2021 | 13:23:PM
راجن پور: مغوی اہلکاروں کی بازیابی کیلئے آپریشن جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)جنوبی پنجاب کے ضلع راجن پور میں کچے کے علاقے میں 2 مغوی پولیس اہلکاروں کی بازیابی کے لیے آپریشن آج چھٹے روز بھی جاری ہے۔

راجن پور پولیس کے مطابق مغوی پولیس اہلکاروں کی بازیابی کے لیے جاری ہے آپریشن میں 1 ہزار سے زائد پولیس اہلکار اور اسپیشل پروٹیکشن یونٹ کے جوان شریک ہیں۔تاحال مغوی پولیس اہلکاروں کی بازیابی عمل میں نہیں آ سکی ہے۔

واضح رہے کہ راجن پور میں کچہ سونمیانی کے علاقے سے ڈاکوؤں نے ڈیوٹی پر تعینات 2 پولیس اہلکاروں عرفان منظور اور ارشد کو پولیس چوکی سے اغواء کر لیا تھا۔ڈاکوؤں کے اشتہاری گینگ لٹھانی نے مذکورہ مغوی پولیس اہلکاروں کی بازیابی کے بدلے اپنے ساتھی چھوڑنے کا مطالبہ کر رکھا ہے۔
 
 یہ بھی پڑھیں:    کرپشن۔ کمیشن اور پروٹیکشن ۔۔عمران حکومت کے تین وارداتی اصول ۔۔مریم اورنگزیب