کرپشن۔ کمیشن اور پروٹیکشن ۔۔عمران حکومت کے تین وارداتی اصول ۔۔مریم اورنگزیب 

May 27, 2021 | 21:07:PM
کرپشن۔ کمیشن اور پروٹیکشن ۔۔عمران حکومت کے تین وارداتی اصول ۔۔مریم اورنگزیب 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کرپشن، کمیشن اور پروٹیکشن عمران حکومت کے تین وارداتی اصول ہیں ۔مریم اورنگزیب کا اپنے بیان میں کہاکہ عمران صاحب چوری میں سہولت کاری کرتے ہیں، خود منظوری اور بعد میں انکوائری کراتے ہیں۔
مریم  نے کہا کہ چینی میں ساڑھے چار سو ارب کی پہلے چوری پھر عمران صاحب نے انکوائری کرائی اور آخر میں این آر او دے دیا ،آٹے میں دو سو پندرہ ارب کی پہلے چوری پھر انکوائری کرائی اورآخر میں این آر او دے دیا، دوائی میں پانچ سو ارب کا ڈاکہ مارا گیا۔
 عمران صاحب نے وزیر کو پارٹی عہدے پر ترقی کرکے این آر او دے دیا، ایل این جی میں ایک سوبائیس ارب کی چوری ،پھر انکوائری اور آخر میں چوروں کو این آر او دے دیا، بجلی گیس میں ڈاکے سے عوام سے اربوں لوٹ لئے گئے، آنکھیں بند کرکے این آر او دے دیا، رنگ روڈ منصوبے کی ری الائنمنٹ کی خود منظوری دے کر چوری کرائی، پھر انکوائری کے بعد این آر او دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں۔ن لیگ کا شہباز ، مریم اختلافات کی بازگشت کو زائل کرنے کیلئے اہم فیصلہ