آزاد کشمیر الیکشن کمیشن نے چوہدری لطیف اکبر کے کاغذات مانزدگی اپیل میں منطور کر لئے

Jul 01, 2026 | 23:43:PM
 آزاد کشمیر الیکشن کمیشن نے چوہدری لطیف اکبر کے کاغذات مانزدگی اپیل میں منطور کر لئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حاشر احسن)  آزاد کشمیر اسمبلی کے انتخابات کے لئے  چوہدری لطیف اکبر کی اپیل منطور ہو گئی۔ پہلے ان کے کاغذات نامزدگی مسترد ہو گئے تھے۔

آزاد کشمیر کے الیکشن کمیشن نے  قانون ساز اسمبلی کے لئے کاغذات نامزدگی کے متعلق دس دوسری اپیلیں بھی منظور کر لیں۔

الیکشن کمیشن کو کاغذات نامزدگی کے حوالے سے  28 اپیلیں موصول ہوئی تھیں۔ الیکشن کمیشن کے ذرائع نے بتایا کہ الیکشن کمیشن نے 28 میں سے 10 اپیلیں منظور کر لیں اور  16 اپیلیں مسترد کر دیں۔ الیکشن کمیشن نے 2 اپیلیں عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کر دیں۔ 

الیکشن کمیشن کے حکام کے مطابق محمد خالد اعوان، حسنات عباسی اور سجاد عباسی کی اپیلیں منظور کی گئی ہیں۔ 

قائمقام صدر چوہدری لطیف اکبر کی اپیل بھی منظور کر لی گئی اور سید عدنان علی شاہ اور عثمان کاشر کی اپیلیں منظور کر لی گئیں۔ 

غلام ربانی، محمد شہزاد اور تنویر حسین خان کی اپیلیں مسترد ہو گئیں۔ 

عبدالرشید مرزا، امان ادریس اور عاطف حسین،  انوار الحق، زبیر احمد اور ظفر اقبال کی اپیلیں بھی مسترد ہو گئیں۔ ان کے ساتھ  محمد فیصل، محمد سعود مختار اور ساجد بٹ کی اپیلیں بھی مسترد کر دی گئیں۔ 

الیکشن کمیشن نے طاہر کھوکھر کی دو اپیلیں عدم پیروی پر خارج کر دیں۔ 

یہ بھی پڑھیئے: سانحہ کاہنہ؛ کیا ٹیوشن کے دوران چھت پر کام ہو رہا تھا؟ خاتون ٹیچر کا اہم بیان سامنے آگیا