ایم کیو ایم  کا سندھ حکومت کیخلاف احتجاجی تحریک چلانے کا فیصلہ

Jul 01, 2026 | 22:33:PM
ایم کیو ایم  کا سندھ حکومت کیخلاف احتجاجی تحریک چلانے کا فیصلہ
کیپشن: ایم کیو ایم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شعیب مختار)متحدہ قومی موومنٹ(ایم کیو ایم )نے  پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کے مظالم، کرپشن اور نااہلی خلاف بھرپور احتجاجی تحریک چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر مرکزی رہنما انیس قائم خانی کی زیر صدارت اجلاس  ہوا، جس میں سندھ حکومت کیخلاف احتجاجی تحریک چلانے کا فیصلہ کیا گیا۔

انیس قائم خانی کا کہناتھا کہ ایم کیو ایم پاکستان پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کے خلاف فیصلہ کن عوامی تحریک کا آغاز کر رہی ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان پہلے مرحلے میں علاقائی سطح پر احتجاجی مظاہروں کے بعد بڑا احتجاجی مظاہرہ کرے گی۔ ان کاکہناتھا کہ ذمہ داران اور کارکنان احتجاجی تحریک اور بلدیاتی انتخابات کیلئے امیدواران کے تعین کیلئے فوری عوامی رابطے تیز کریں۔ 

یہ بھی پڑھیں:دینی مدرسہ پر آسمانی بجلی گرنے سے 20 طالبات جھلس گئیں