پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پاکستان اور بھارت کے درمیان قونصلر رسائی معاہدے 2008 کے تحت قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ ہوگیا۔
سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان نے بھارت کو 715 قیدیوں کی فہرست فراہم کی ہے جن میں 409 سویلین اور 306 ماہی گیر شامل ہیں،نئی دہلی میں پاکستانی مشن کے سربراہ سعد وڑائچ نے یہ فہرستیں بھارتی حکومت کے حوالے کی ہیں۔
دوسری جانب پاکستان میں بھارتی مشن کی سربراہ گیتیکاشیرواستو نے بھی قیدیوں کی فہرستیں پاکستان کو دی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ٹیوشن سینٹرسانحہ؛ جاں بحق بچوں کے لواحقین کیلئے 20،20 لاکھ روپےامداد کا اعلان
سفارتی ذرائع کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ 2008 کے قونصلر رسائی معاہدے کے تحت باقاعدگی سے کیا جاتا ہے۔