ٹیوشن سنٹر سانحہ ؛اکیڈمیز اور ٹیوشن سنٹرز کا سروے کرنے کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(جنیدریاض )کاہنہ میں ٹیوشن سنٹر کی چھت گرنے کے سانحہ کے بعدایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے شہر میں موجود اکیڈمیز اور ٹیوشن سنٹرز کا سروے کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
سی ای او ایجوکیشن لاہور طارق محمود کا کہنا ہے کہ تین روز کے اندر اندر سروے مکمل کیا جائےگا،سروے کے دوران سکولوں کی عمارتوں کی حالت زار اور بچوں کی تعداد کا ریکارڈ مرتب کیا جائےگا۔
سی ای او ایجوکیشن لاہور طارق محمود کے مطابق اگلے مرحلے میں ٹیوشن سنٹرز اور اکیڈمیز کی رجسٹریشن کا فیصلہ کیا جائے گا،ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے سروے کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:توثیق حیدر اور فرح سعدیہ کا نکاح کی زیرِ گردش خبروں پرردعمل آگیا
طارق محمود کے مطابق زونل ہیڈز اور اے ای اوز پرمشتمل کمیٹیاں تین روز میں سروے مکمل کرکے رپورٹ مرتب کریں گی۔