فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کا ہمیشہ کیلئے سعودی عرب میں رہنے کی خواہش کا اظہار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پرتگال کے فٹبالر اور سعودی کلب النصر کی نمائندگی کرنے والے کرسٹیانو رونالڈو نے ہمیشہ کیلئے سعودی عرب میں رہنے کی خواہش کا اظہار کر دیا، فٹبالر کی یہ خواہش سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
گزشتہ دنوں کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی کلب النصر سے مزید 2 سال کا معاہدہ کیا جس کے بعد رونالڈو سال 2027 تک سعودی عرب کے النصر کلب کا حصہ رہیں گے۔
النصر کلب کی جانب سے یوٹیوب پر جاری کی گئی ویڈیو میں رونالڈو نے خواہش کا اظہار کیا کہ وہ باقی زندگی سعودی عرب میں گزارنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے سعودیہ کو امن کی جگہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ وہ ملک ہے جہاں وہ اور ان کی فیملی اپنے گھر جیسا محسوس کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں:98 سالہ ’گینگسٹر گرینی‘ کی میسی کو شادی کی پیشکش، فٹبالر کا ردعمل وائرل
رونالڈو نے کہا کہ میری فیملی ہمیشہ میرے فیصلوں کی حمایت کرتی ہے، اور ہم یہاں سعودی عرب میں خوش ہیں۔
لوگ ہم سے انتہائی گرم جوشی سے پیش آتے ہیں، اسی لیے ہم اپنی زندگی یہاں گزارنا چاہتے ہیں۔
خیال رہے کہ کرسٹیانو رونالڈو کا پہلی بار 2022 میں سعودی عرب کے النصر کلب کے ساتھ معاہدہ ہوا تھاجس کے بعد اب انہوں نے دوبارہ 2 سال کا معاہدہ کیا۔
اس نئے معاہدے کے بعد اب پرتگال کے سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کو سالانہ 188 ملین یورو یعنی تقریباً 61 ارب 50 کروڑ پاکستانی روپے ملیں گے۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ رونالڈو کی ایک دن کی تنخواہ 16 کروڑ 84 لاکھ روپے ہوگی۔