عید پر صفائی انتظامات بہترین،وزیراعلیٰ پنجاب کی افسران کو شاباش

Jul 01, 2023 | 13:15:PM
عید پر صفائی انتظامات بہترین،وزیراعلیٰ پنجاب کی افسران کو شاباش
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے عید کے پہلے اور دوسرے روز لاہور سمیت دیگر شہروں میں صفائی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور سالڈ ویسٹ کمپنیوں، کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، لوکل گورنمنٹ اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسروں اور سٹاف کو شاباش دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے عید الاضحیٰ کے تیسرے روز بھی صفائی آپریشن جاری رکھنے کی خصوصی ہدایت  دیتے ہوئے  کہا کہ عید صفائی آپریشن کو آج شام تک ہر حال میں مکمل کیا جائے، زیرو ویسٹ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ، لاہور سمیت تمام چھوٹے بڑے شہروں میں آلائشوں کی ڈسپوزل کا کام جلد مکمل کیا جائے، صفائی انتظامات کے بارے شکایت پر ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کی جائے۔

محسن نقوی  کا مزید کہنا تھا کہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنیاں گلیوں،محلوں اور بازاروں کی صفائی ستھرائی کی ذمہ داری پوری کریں، انتظامی افسروں اور متعلقہ اداروں کے حکام دفاتر سے باہر نکل کر صفائی آپریشن کی نگرانی جاری رکھیں، بارش کی صورت میں واسا کے افسران اور عملہ فیلڈ میں موجود رہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:  بڑی خبر آ گئی،پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان