گستاخانہ بیان ، بھارتی سپریم کورٹ کا بی جے پی ترجمان کو معافی مانگنے کا حکم

Jul 01, 2022 | 16:43:PM
بھارتی عدالت بڑا حکم
کیپشن: نوپور شرما فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)بھارتی سپریم کورٹ نے گستاخانہ بیان پر ترجمان بی جے پی نوپور شرماپر سخت برہمی کا اظہار کیا ۔ عدالت کا کہناتھا کہ نوپور شرما نے گستاخانہ بیان ایک ایجنڈے کے تحت دیا ۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ نے گستاخانہ بیان پر ترجمان بی جے پی نوپور شرما کو معافی مانگنے کا حکم دےدیا، بھارتی سپریم کورٹ نے نوپور شرماکی سرزنش کرتے ہوئے اسے ٹی وی پرآکرقوم سے معافی مانگنے کا حکم دیدیا۔بھارتی سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ نوپورشرما نے گستاخانہ بیان ایجنڈے کے تحت دیا جس نے قوم کی سلامتی کو خطرے میں ڈالا۔عدالت نے مزید کہا کہ نوپورشرما اوراس کی زبان درازی نے پورے ملک میں آگ لگا دی۔
یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم شہباز شریف سے آرمی چیف کی ملاقات