جولائی میں مہنگائی مزید بڑھے گی، شیخ رشید نے عوام کو خبردار کر دیا

Jul 01, 2022 | 14:43:PM
فائل فوٹو
کیپشن: جولائی میں مہنگائی مزید بڑھے گی، شیخ رشید نے عوام کو خبردار کر دیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سابق وزیر داخلہ  شیخ رشید احمد نے کہا کہ پٹرول میں15روپےاور ڈیزل میں14روپے اضافےکے بعد جولائی میں مہنگائی کے اور ٹیکے لگیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں  شیخ رشید نے کہا کہ عوام کو ریلیف نہیں تکلیف ملے گی، لوگ گھریلو سامان بیچ کر گزارا کررہے ہیں اور ابھی بجلی کا بل بھی آنا ہے ، ووٹ بیہچنے والے کو عہدے اور پارٹی ٹکٹ مل رہے ہیں۔

شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ یہ ایک ڈمی حکومت ہے جس کا ایجنڈا صرف اپنے کیس ختم کرنااور آئی ایم ایف کے اشاروں پر ناچنا ہے۔انہیں کوئی غرض نہیں کہ غریب پر کیا بیت رہی ہے۔