لاہور کے حلقہ پی پی 167 کے ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری
کیپشن: ضمنی الیکشن، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عثمان خان) الیکشن کمیشن نے لاہور کے حلقہ پی پی 167 کے ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا ۔
صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 167 میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ 4 فروری کو ہو گی۔ضمنی الیکشن کیلئے پبلک نوٹس 5 جنوری، کاغذات نامزدگی 7 سے 9 جنوری تک جمع ہوں گے ۔امیدواروں کے ناموں کی فہرست 9 جنوری، کاغذات کی سکروٹنی 12 جنوری کو ہوں گی ۔اپیلیں 16 جنوری، کاغذات واپسی 23 دسمبر کو اور انتخابی نشانات کی الاٹمنٹ 24 جنوری کو ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں:ڈی جی خان ضمنی الیکشن ، ن لیگ کو بڑی کامیابی مل گئی