سہیل آفریدی نے کراچی جانےکی تاریخ کااعلان کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ لاہور میں تین دن گزارنے کے بعد اب عمران خان کا پیغام لے کر سندھ جانے کی تیاری کر رہے ہیں۔
سہیل آفریدی نے اپنے ایک بیان مین کہا، عمران خان کا پیغام لے کر آرہا ہوں، کراچی اور سندھ تیار رہے۔
خیبر پختونخواکے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے لاہور سے واپس جانے کے فوراً بعد ہی یہ بتایا تھا کہ وہ اب سندھ بھی جائیں گے۔ آج انہوں نے اپنے اس اعلان کا اعادہ کیا اور بتایا کہ وہ 9 جنوری کو سندھ کا دورہ شروع کریں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سہیل آفریدی نے چند روز قبل لاہور کا تین روزہ دورہ کیا تھا اور اب انہوں نے کراچی و سندھ کے دورے کا اعلان کیا ہے۔
سہیل آفریدی نے کراچی جانے کی تاریخ کا اعلان سوشل پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کیا۔ اس پوسٹ میں یہ نہیں بتایا کہ وہ کراچی کے ساتھ سندھ کے کن شہروں میں جائیں گے اور وہاں کتنے دن رہیں گے۔
جب وہ پنجاب آئے تھے تو تین دن لاہور میں گزار کر یہیں سے موٹر وے کے راستے واپس چلے گئے تھے۔
سہیل آفریدی کی پوسٹ
۹ جنوری بروز جمعہ!!!
— Sohail Afridi (@SohailAfridiISF) January 1, 2026
کراچی، سندھ تیار ہو؟
انشاءاللہ عمران خان صاحب کا پیغام لے کر ہم آرہے ہیں۔ تمام پارٹی کے دوستوں سے جمعہ کے دن ملاقات ہوگی۔ انشاءاللہ