تنقید نظرانداز نہیں کرتی، اس سے بہت کچھ سیکھتی ہوں؛ ندا یاسر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ اور میزبان ندا یاسر نے کہا ہے کہ میں خود پر ہونے والی تنقید کو نظر انداز نہیں کرتی بلکہ اس سے بہت کچھ سیکھتی ہوں۔
ندا یاسر نجی ٹی وی سے نشر ہونے والے مارننگ شو کی کئی سالوں سے میزبانی کررہی ہیں جہاں وہ مختلف مہمانوں کو اپنے پروگرام میں دعوت دیتی ہیں۔
وہ سوشل میڈیا پر اکثر تنقید کی زد میں رہتی ہیں، حال ہی میں انہوں نے اپنے مارننگ شو میں ڈیلیوری بوائے کے حوالے سے بات کی تھی جس پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا اور پھر انہوں نے اس پر معافی بھی مانگی تھی۔
حال ہی میں اداکارہ سے سوال کیا گیا کہ آپ تنقید کرنے والوں کو کیسے نظر انداز کرتی ہیں؟اس کے جواب میں ندا یاسر نے کہا کہ میں تنقید کرنے والوں کو نظر انداز نہیں کرتی,انہوں نے کہا کہ میں تنقید کرنے والوں سے بہت کچھ سیکھتی بھی ہوں، تنقید کرنے والوں میں مثبت چیز دیکھتی ہوں۔
یہ بھی پڑھیں:’’میں اپنامیاں نہیں دے سکتی‘‘، صارفین نے ثنا جاویدکوکھری کھری سنادیں
ندا یاسر نے مزید کہا کہ میں تنقید کرنے والوں کو دیکھتی ہوں انہیں سنتی ہوں اور اگر مجھے لگتا ہے یہ غیر ضروری ہے اسے چھوڑ دیتی ہوں اور جو مجھے اہم لگتا ہے اس سے سیکھتی ہوں۔