شاندار ففٹی، بابر نے سڈنی سکسرز کو جتوا دیا

Jan 01, 2026 | 14:24:PM
شاندار ففٹی، بابر نے سڈنی سکسرز کو جتوا دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) بگ بیش لیگ میں بابر اعظم نے میچ وننگ ففٹی سکور کرتے ہوئے اپنی ٹیم سڈنی سکسرز کو میلبورن  رینی گیڈز کے خلاف 6 وکٹوں سے کامیابی دلا دی۔

بابرا عظم نے 46 گیندوں پر 58 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، جوئل ڈیوس 34 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ 

اس سے قبل میلبورن رینی گیڈز نے 9 وکٹ پر 164 رنز بنا ئے تھے۔

میلبورن کی جانب سے جوش برؤن نے 43، حسان خان نے 39 اور جیک فریزر نے 38 رنز سکور کیے جبکہ وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان صرف چھ نز بناکر آؤٹ ہوئے۔

مزید پڑھیں:نئے سال کی خوشیاں ماتم میں تبدیل ،سوئٹزرلینڈ کے اسکی ریزوٹ میں دھماکہ،10 افراد ہلاک