شدید تنقید کے بعد شفیع اللہ جان نے عظمیٰ بخاری سے متعلق بیان پر معافی مانگ لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)معاون خصوصی خیبر پختونخوا شفیع اللہ جان نے مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری کے حوالے سے اپنے حالیہ بیان پر معافی مانگ لی ہے۔
نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شفیع اللہ جان نے کہا کہ جو ہوا وہ نہیں ہونا چاہیے تھا، یہ محض heat of the moment تھا، اگر میرے الفاظ سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو میں معذرت خواہ ہوں۔
واضح رہے کہ معاون خصوصی خیبرپختونخوا شفیع اللہ جان نے کہا تھا کہ عظمی بخاری سیاسی خانہ بدوش ہیں، وہ پختونوں کے بارے میں جنگلی جیسے القابات استعمال کرتی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمیں نہیں معلوم تھا کہ انہیں جنگلی بہت پسند ہیں،وہ ہمیں پہلے بتاتیں تو ہم ان کے لیے 3 4 جنگلی لوگوں کا بندوبست کر لیتے ان کی خواہش بھی پوری ہو جاتی۔
یہ بھی پڑھیں:معاشی ترقی اور امن،پاکستان نے بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا، گلوبل اکنامک گیلپ سروے جاری
اس بیان پر مسلم لیگ ن نے سخت ردعمل دیا اور شفیع اللہ جان پر شدید تنقید کی جس کے بعد انہوں نے معافی مانگ لی۔