طلبا کے لئے اہم خبر۔۔ امتحانات کا شیڈول جاری

Jan 01, 2022 | 11:34:AM
پنجاب یونیورسٹی کے امتحانات کا شیڈول جاری
کیپشن: امتحانات کا شیڈول جاری فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب یونیورسٹی نے 2022 کے امتحانات کے شیڈول کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی نے رواں سال ہونے والے امتحانات کا شیڈول جاری کردیا ہے۔ ایسوسی ایٹ ڈگری آرٹس اینڈ سائنس کے پارٹ 1 اور 2 کے امتحانات جولائی میں ہونگے۔ سائنس اور آرٹس میں ایسوسی ایٹ کے لئے سیپشل کیٹیگری کے امتحانات بھی جولائی میں ہونگے۔

یہ بھی پڑھیں:نئے سال کی خوشی میں ہوائی فائرنگ۔۔بچہ جاں بحق۔۔ 17افراد زخمی

اسی طرح ایم اے ، ایم ایس سی پارٹ 1 اور 2 کے امتحانات سمیت ایل ایل بی پانچ اور تین سالہ پروگرام کے مختلف پارٹ کے امتحانات بھی اگست میں ہونگے۔

ایسوسی ایٹ ڈگری کامرس کے مختلف پارٹ کے امتحانات بھی اگست میں ہونگے۔

 یہ بھی پڑھیں:پٹرول کی قیمت میں پھر اضافہ۔۔نئی قیمت کیا؟