نئے سال کی خوشی میں ہوائی فائرنگ۔۔بچہ جاں بحق۔۔ 17افراد زخمی

Jan 01, 2022 | 09:55:AM
سال نو کے موقع پر ہوائی فائرنگ بچہ جاں بحق
کیپشن: ہوائی فائرنگ فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی میں  نئے سال کی خوشی میں ہوائی فائرنگ سے ایک بچہ جاں بحق جبکہ 17 افراد زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق نئے سال  کے موقع پرکراچی، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی ، کوئٹہ سمیت مختلف شہروں میں جشن ، آتش بازی  اور ہوائی فائرنگ کی گئی ، رات کے وقت کئی شہروں میں ٹریفک جام ہو گیا جبکہ من چلے اپنی پسندیدہ موسیقی پر ناچتے گاتے رہے ۔

یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر۔۔بھگدڑ مچنے سے 12 افراد ہلاک،20زخمی

اس موقع پر  کراچی کے مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں 18 افراد زخمی ہوگئے۔ نارتھ ناظم آباد میں فائرنگ سے ایک بچی اور سولجر بازار میں ایک شخص زخمی ہوا جسے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:دھند کا راج۔۔موٹروے بند کر دی گئی

 خواجہ اجمیر نگری پولیس کے مطابق  ہوائی فائرنگ سے 11 سالہ بچہ زخمی ہوا جو دوران علاج دم توڑ گیا۔