اتوار سے بارشوں اور برفباری کی پیشنگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)محکمہ موسمیات نے کے پی کے میں بارشوں اور بالائی اضلاع میں برف باری کا نیا سلسلہ اتوار کی شام سے شروع ہونے کا امکان ظاہر کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم اے نے سال 2021 کے پہلے بارشوں کے سپیل کے لئے ضلعی انتظامیہ کو مراسلہ جاری کر دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بارشوں اور برفباری کا سلسلہ اتوار سے شروع ہو کر منگل کے روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گلیات، دیر، سوات، بونیر، کوہستان اور مانسہرہ میں برف باری کا امکان ہے۔بارشوں اور برف باری کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات اٹھانے کی ہدایات کر دی گئی ہے۔
برف باری کے پیش نظر بالائی علاقوں میں چھوٹی اور بھاری مشینری کی دستیابی یقینی بنائی جائے جبکہ سیاحوں کو موسمی صورت حال سے بھی باخبر رکھاجائے۔ سیاح دوران سفر احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
آج ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت کے مطابق لہہ منفی 15، استور منفی 12، گوپس، سکردو منفی 11، زیارت منفی 10، کالام منفی 09، ہنزہ، کوئٹہ، قلات منفی 08، بگروٹ منفی 07، سری نگر اور اننت ناگ میں منفی 06 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔