سال نو کا پہلا دن، بھارتی فلموں کے مشہور ولن نرسنگ یادیو چل بسے

Jan 01, 2021 | 17:48:PM
سال نو کا پہلا دن، بھارتی فلموں کے مشہور ولن نرسنگ یادیو چل بسے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بھارتی فلموں کے اداکار نرسنگ یادیو 57 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔
بھارتی مقامی تیلگو فلم انڈسٹری کے اداکار نرسنگ یادیو گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے اور طویل علالت کے بعد جمعرات کو بھارتی شہر حیدرآباد میں انتقال کرگئے،نرسنگ یادیو نے فلم نگری میں 40 سال گزارے اور 300 سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔
ان کے کیرئیر میں متعدد ہٹ فلمیں شامل ہیں اور انہوں نے بالی وڈ میں بھی کئی فلموں میں کام کیا،آنجہانی اداکار کی آخری فلم 2017 میں ’کھلاڑی نمبر 150‘ تھی جس کے بعد علیل ہونے کے سبب فلمیں نا کرسکے۔ان کے انتقال پر فلم نگری کے نامور اداکاروں نے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔