شدید دھند کے باعث موٹر وے کےمختلف سیکشنز کو بند کر دیا گیا

Feb 01, 2026 | 09:03:AM
شدید دھند کے باعث موٹر وے کےمختلف سیکشنز کو بند کر دیا گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(  ویب ڈیسک )شدید دھند کے باعث موٹر وے کےمختلف سیکشنز کو بند کر دیا  گیا ۔

  لاہور، سیالکوٹ موٹروے ایم 11 دھند کی وجہ سے بند کردی گئی  ، موٹروے ایم 3فیض پور سے سمندری تک دھند کی وجہ سے بند رکھی گئی ۔

 موٹر وے پولیس نے  شہریوں سے اپیل کی ہے کہ دھند میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں تاکہ جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

 یہ بھی پڑھیں:بارشیں ، محکمہ موسمیات   نےالرٹ جاری کر دیا

 ترجمان کے مطابق دھند ڈرائیونگ کے لیے انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتی ہے، لہٰذا موٹر وے پولیس نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ سفر دن کے وقت صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک کریں تاکہ محفوظ رہیں۔

موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ بندش کا مقصد عوام کی حفاظت اور حادثات سے بچاؤ ہے، اور شہریوں سے درخواست کی گئی ہے کہ محفوظ اور بہترین سفری اوقات کا خیال رکھیں۔