لوئر دیر، سکیورٹی فورسز کاآپریشن،3 دہشتگردہلاک

Feb 01, 2021 | 22:29:PM
لوئر دیر، سکیورٹی فورسز کاآپریشن،3 دہشتگردہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سکیورٹی فورسز کے لوئر دیر کے قریب آپریشن میں 3 دہشتگرد مارے گئے ۔
پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے پاک افغان بارڈر پر لوئر دیر کے قریب خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا،آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشتگردمارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مارے جانے والے دہشتگرد 2019 میں سوات میں قتل کی وارداتوں میں ملوث تھے،دہشتگردعمائدین کو نشانہ بنانے کی پلاننگ کررہے تھے ،آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے قبضے سے بڑی تعداد میں ہتھیار،گولیاں اور گرینیڈبرآمدہوئے۔