آئی پی پیز اور دیگر تنازعات کے حل کیلئے غیرجانبدارکمیٹی قائم کرنے کافیصلہ 

Feb 01, 2021 | 18:20:PM
آئی پی پیز اور دیگر تنازعات کے حل کیلئے غیرجانبدارکمیٹی قائم کرنے کافیصلہ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)حکومت نے آئی پی پیز اور دیگر تنازعات کے حل کیلئے غیرجانبدارکمیٹی قائم کرنے کافیصلہ کیاہے، آئی پی پیز کیساتھ 60 ارب کی متنازعہ ادائیگیاں اوردیگر تنازعات غیرجانبدار کمیٹی حل کرے گی،نیب تحقیقات اورعالمی عدالت کی کارروائی سے بچنے کیلئے غیرجانبدار کمیٹی قائم کرنے کافیصلہ ہوا۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ نے ریٹائرڈ ججز اوروکلا پر مشتمل 9 رکنی پینل کی منظوری دیدی،وزارت قانون نے جسٹس ریٹائرڈ مولوی انوارالحق کی سربراہی میں سات رکنی غیرجانبدار کمیٹی کی سفارش کی ہے،وزارت قانون نے غیرجانبدار کمیٹی متبادل تنازع حل ایکٹ2017 کے تحت قائم کرنے کی سفارش کی ہے۔
کمیٹی میں سپریم کورٹ کے وکلا طاہر عباسی، شیریں عمران اور حمیرامسیح الدین کانام شامل ہیں اس کے علاوہ کمیٹی میں ہائیکورٹ کے وکلا حافظ عرفات احمد، ہادیہ عزیز اورنتالیہ کمال کانام بھی شامل ہے،وزارت قانون کی سمری پر وفاقی کابینہ غیرجابندارکمیٹی قائم کرنے کی کل منظوری دے گی۔