سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ اتھارٹی کو ڈی سینٹرلائیز کیا جا رہا ہے، مراد شاہ

Feb 01, 2021 | 16:01:PM
سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ اتھارٹی کو ڈی سینٹرلائیز کیا جا رہا ہے، مراد شاہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ  کا کہنا ہے کہ سندھ سولِڈ ویسٹ مینجمنٹ اتھارٹی کو ڈی سینٹرلائیز کیا جا رہا ہے۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کراچی کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔

 تفصیلات کے مطابق اجلاس کے دوران سولِڈ ویسٹ مینجمنٹ کے حوالے سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ایس ایس ڈبلیو ایم اے کے قانون میں تبدیلی کا ڈرافٹ تیار کیا ہے۔سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ایس ایس ڈبلیو ایم اےکا ہر ڈویژنل ہیڈکوارٹر لیول پر بورڈ بنایا جائے گا،  ایس ایس ڈبلیو ایم کے 6 بورڈ بنائے جائیں گے، ہر بورڈ اپنے علاقے میں کام کرنے کے لیے خود مختار ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ نئے ڈرافٹ کے حساب سے بورڈ کا چیئرمین ڈویژنل کمشنر ہوگا۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ متعلقہ میئر، چیئرمین بھی بورڈ میں ہوں گے جبکہ  پرائیوٹ ممبرز بھی بورڈ میں لیے جائیں گے۔