پنجاب بھر میں ماسک کا استعمال لازمی،پارک شام 6بجے بند کرنے کا حکم

Feb 01, 2021 | 10:42:AM
 پنجاب بھر میں ماسک کا استعمال لازمی،پارک شام 6بجے بند کرنے کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) پنجاب حکومت نے کھلے مقامات پر رات 10 بجے تک کھانےپر پابندی ختم کردی۔

تفصیلات کے مطابق پرائمری اینڈ سیکرٹری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ان ڈورکھانے پرپابندی، ایس اوپیزکے ساتھ آؤٹ ڈورکھانے اور ٹیک اوےکی اجازت ہوگی جب کہ ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والےاداروں، فوڈپوائنٹس کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔مراسلے میں عوامی مقامات پر تمام شہریوں کو ماسک لازمی لگانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مراسلے کے مطابق تمام سرکاری و نجی دفاتر 50 فیصداسٹاف کی ورک فرام ہوم پالیسی پرعمل کریں اور پبلک پارکس شام  6 بجےتک بند کردیےجائیں۔مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ چار دیواری میں شادیوں اور تقریبات پرپابندی برقرار رہےگی، 300 مہمانوں کے ساتھ کھلے مقامات پرشادی اور  دیگر تقریبات کی اجازت ہوگی۔مراسلے کے مطابق  یہ احکامات 28 فروری تک پنجاب بھر میں نافذالعمل ہوں گے۔