پاکستان کے 11 کھلاڑی بنگلادیش پریمیئر لیگ کا حصہ بن گئے

Dec 01, 2025 | 18:35:PM
پاکستان کے 11 کھلاڑی بنگلادیش پریمیئر لیگ کا حصہ بن گئے
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان کے 11 کھلاڑی بنگلادیش پریمیئر لیگ ( بی پی ایل ) کا حصہ بن گئے، ایونٹ کا آغاز 26 دسمبر سے ہونے کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلا دیش پریمیئر لیگ کا 26 دسمبر سے شروع ہونے کا امکان ہے، جس میں پاکستان کے 11 کرکٹرز بھی ایکشن میں نظر آئیں گے۔

پاکستان کے بیشتر کرکٹرز کو بی پی ایل کی نیلامی کے دوران فرنچائزز نے لیا اور کچھ سے معاہدے کیے گئے ہیں،پاکستانی کرکٹر خواجہ نافع اور صفیان مقیم رنگپور رائیڈرز کا حصہ بن گئے ہیں جبکہ صاحبزادہ فرحان ، محمد نواز ، جہانداد خان اور راج شاہی وارئیرز کی ٹیم میں شامل ہیں۔

احسان اللہ اورحیدر علی نوکخالی ایکسپریس کا حصہ بنے ہیں، عثمان خان ڈھاکا کیپٹلز اور ابرار احمد چٹاگانگ رائلز کی ٹیم میں ہیں جبکہ صائم ایوب اور محمد عامر سلہٹ ٹائٹنز کی طرف سے کھیلیں گے۔
 

یہ بھی پڑھیں:ٹویوٹا کمپنی کی نئی گاڑی آگئی، قیمت کیاہے؟ جانیے