تعلیمی اداروں کے لیے موسم سرما کی تعطیلات کا شیڈول جاری

Dec 01, 2025 | 10:13:AM
تعلیمی اداروں کے لیے موسم سرما کی تعطیلات کا شیڈول جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کاشیڈول جاری کردیاگیا۔
وزارت تعلیم کے مطابق بلوچستان کے سرد علاقوں میں 16 دسمبر سے ڈھائی ماہ کے لیے سرکاری سکولز بند ہوں گے، یہ شیڈول تمام سرکاری اور نجی سکولوں پر یکساں طور پر لاگو ہوگا۔
پنجاب میں موسمِ سرما کی تعطیلات 23 دسمبر 2025 سے شروع ہوں گی اور 11 جنوری 2026 تک جاری رہیں گی،سکول 13 جنوری 2026 کو دوبارہ کھلیں گے، جس کے ساتھ نئے تعلیمی سیشن کا آغاز ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: میٹرک امتحانات کیلئے داخلے بھجوانے کی تاریخ میں توسیع کردی گئی
واضح رہے حکومت نے طلبہ کوبڑھتی ہوئی سموگ سے محفوظ رکھنے کیلئے سکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کی تھی۔