بارشیں اور برفباری، آغاز کب سے ہو گا؟ پیشگوئی سامنے آ گئی

Dec 01, 2025 | 09:25:AM
بارشیں اور برفباری، آغاز کب سے ہو گا؟ پیشگوئی سامنے آ گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز )محکمہ موسمیات نے بارش اور اور برفباری کے بارے میں پیشگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا، پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں موسم شدید سرد رہے گا۔

مری، گلیات اور گرد و نواح میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، شیخوپورہ، گوجرانوالہ اور گجرات میں دھند اور اسموگ رہنے کی توقع ہے۔

جہلم، فیصل آباد، جھنگ، ٹو بہ ٹیک سنگھ، ساہیوال، ملتان، خانیوال، لیہ، کوٹ ادو، بہاولپور اور گرد و نواح میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:ائیر پورٹ سے بڑی گرفتاری

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک، صبح اور رات میں سرد رہنے کا امکان ہے بلوچستان اورخیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں آج موسم سرد اور خشک رہے گا۔

 آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے پانچ اور چھ دسمبر کو گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونحوا اور کشمیر میں تیز ہواؤں کے ساتھ چند مقامات پر بارش اور (پہاڑوں پر) برفباری کا امکان ظاہر کیا ہے۔