'نوٹیفکیشن کی ضرورت نہیں'،27 ویں ترمیم کےتحت چیف آف ڈیفنس فورسز اور آرمی چیف کے عہدے2030 تک ساتھ چلیں گے، ماہرقانون
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)ماہر قانون احمد بلال محبوب نےکہا ہےکہ آرمی چیف کی مدت ملازمت 26 ویں آئینی ترمیم کے نتیجے میں پہلے ہی 2027 تک بڑھائی جاچکی ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں ماہر قانون احمد بلال محبوب کا کہنا تھا کہ اب کسی نوٹیفکیشن کی ضرورت نہیں ہے۔
احمد بلال محبوب کا مزید کہنا تھا کہ چیف آف ڈیفنس فورسز کی پوسٹ اور آرمی چیف کا عہدہ ایک ساتھ چلےگا اور 27 ویں آئینی ترمیم کے تحت یہ دونوں عہدے 2030 تک ایک ساتھ چلیں گے ۔
COAS term is already extended till 2027 under 26th Amendment without need of fresh notification. CDF post will be concurrent with that of COAS & two posts will run till 2030 under 27th Amendment. So where is the constitutional vacuum?
— احمد بلال محبوبAhmedBilalMehboob (@ABMPildat) November 30, 2025
دوسری جانب وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہےکہ چیف آف ڈیفنس فورسز کے نوٹیفکیشن کا عمل شروع ہوگیا ہے۔
اپنے بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ چیف آف ڈیفنس فورسز کے نوٹیفکیشن سے متعلق قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چیف آف ڈیفنس فورسز کا نوٹیفکیشن مناسب وقت پر جاری کر دیا جائےگا، چیف آف ڈیفنس فورسز کے نوٹیفکیشن پر مزید کسی طرح کی قیاس آرائیوں کی گنجائش نہیں۔
خواجہ آصف نے مزید کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف جلد وطن واپس پہنچ رہے ہیں۔