اے این ایف کا کریک ڈاؤن، بھاری مقدار میں منشیات برآمد

Dec 01, 2022 | 10:31:AM
اے این ایف کا کریک ڈاؤن، بھاری مقدار میں منشیات برآمد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) انسداد منشیات فورس (اے این ایف) نے گوادر میں خطرناک و بیابان پہاڑی علاقے میں خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کرکے اونٹوں کے ذریعے بھاری مقدار میں چرس اسمگل کرنے کی کوشش نا کام بنادی۔
اے این ایف ترجمان کے مطابق 1400 کلو چرس اونٹوں پر لاد کر گوادر اور پھر سمندری راستے سے اسمگل کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی تھی جسے اے این ایف کی ٹیموں نے بروقت کارروائی کرکے ناکام بنا دیا۔

ایک دوسری کارروائی میں باچہ خان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پشاور پر شارجہ جانے والے 2 ملزمان کے ٹرالی بیگ سے 3 کلو500 گرام آئس برآمد کرکے ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا۔
حیدر آباد میں نیشنل ہائی وے روڈ کے قریب ایک ٹرک سے تلاشی کے دوران 119 کلو چرس برآمد کرکے2  ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے: مسلح افراد کی فائرنگ، نوجوان جاں بحق
اے این ایف سندھ نے کراچی انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر بنکاک جانیوالے 2 ملزمان اور خاتون کے پیٹ سے مجموعی طور پر 150 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد کرلیے۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق مُلزمان کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے کارروائی کا آغاز کرلیا گیا ہے۔